ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی بہار: مال روڈ کی رونقوں سے کشمیر پوائنٹ کے حسین نظاروں تک، خصوصی تصویری رپورٹ
پاکستان کے معروف سیاحتی مقام مری میں خوشگوار موسم ۔ مال روڈ ، پتریاٹہ کی چیئرلفٹ، گرم بھٹوں کی مہک اور کشمیر پوائنٹ کے سحر انگیز نظاروں پر مبنی خصوصی تصویری جھلکیاں ملاحظہ کریں۔
ملکہ کوہسار مری اپنے دلفریب قدرتی حسن، بلند و بالا پہاڑوں اور خوشگوار موسم کی بدولت ہمیشہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی اولین پسند رہا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے سیاحوں اور فیملیز کی بڑی تعداد قدرت کے ان حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے اور مصروف زندگی سے کچھ لمحات سکون کے گزارنے کے لیے مری کا رخ کرتی ہے۔ سرسبز وادیاں، چیڑ کے گھنے درخت اور بادلوں سے ڈھکی پہاڑی چوٹیاں یہاں آنے والے ہر شخص کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔
اس خصوصی تصویری رپورٹ میں مری کی سیاحتی رونقوں اور خوبصورت مقامات کی چند دلکش جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ دن کے اوقات میں تاریخی مال روڈ اور دیگر تفریحی مقامات پر سیاحوں کی چہل پہل اور خریداری کی گہما گہمی عروج پر دکھائی دیتی ہے، جبکہ چیئرلفٹ اور گھڑ سواری جیسی تفریحی سرگرمیاں سیاحوں کے سفر کو مزید یادگار بنا دیتی ہیں۔ شام ڈھلتے ہی خنک موسم میں روایتی کھانوں، گرم بھٹوں اور چائے کے اسٹالز پر سیاحوں کا رش اور مقامی ثقافت کے حسین رنگ ملکہ کوہسار کی رونقوں کو دوبالا کر دیتے ہیں۔
تصاویر